Urdu Journal 12 (2021) اردو جرنل ۱۲

اردو جرنل کا بارہواں شمارہ پیش ہے۔ 

حسب روایت ہم اس شمارے کو دو مخصوص گوشوں اور چند تحقیقی وتنقیدی مضامین کے ساتھ پیش کررہے ہیں۔ قلم کاروں میں تجربہ کار ناقدین اور اساتذہ کے ساتھ نئے لکھنے والے جن میں ریسرچ اسکالرز نمایاں ہیں، شامل کئے گئے ہیں، کہ ہم ان تازہ واردان بساط ادب کو ہی مستقبل کی
امید سمجھتے ہیں۔ 

پہلا گوشہ ’’اکبر الہ آبادی‘‘ کے نام ہے۔ لسان العصر اکبر الہ آبادی کی تاریخ وفات ۹؍ ستمبر ۱۸۲۱ء ہے۔ اس لحاظ سے ۲۰۲۱ء ان کی وفات کی صدی ہے۔ چنانچہ ’’صدی تقریبات‘‘ کا آغاز شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی نے ایک توسیعی خطبہ کے ذریعہ کیا جو معروف ترقی پسند دانشور پروفیسر علی احمد فاطمی کے ذریعہ۲۴؍ اگست ۲۰۲۱ء کو دیا گیا۔ خطبے کا عنوان تھا ’’اکبر الہ آبادی کی غزلیہ شاعری‘‘۔ اس کے بعد ۹؍ ستمبر ۲۰۲۱ء کو شعبۂ اردو دہلی یونیورسٹی کی جانب سے ایک سہ روزہ بین الاقوامی سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مختلف ناقدین ومحققین نے اکبر کی شاعری، شخصیت اور عہد پر اپنے گراں قدر خیالات کا اظہار کیا۔ ’’صدی تقریبات‘‘ کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف رسائل میں خصوصی گوشے شائع ہورہے ہیں۔ قومی یا صوبائی سطح پر مذاکرے، سیمینار وادبی نشستیں بھی منعقد ہورہی ہیں۔ ظاہر ہے یہ سب ’’اکبر صدی‘‘ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کی بہترین صورتیں ہیں۔ ’’اردو جرنل‘‘ کی طرف سے یہ گوشہ بھی اکبر صدی تقریبات میں شمولیت کی ایک کوشش ہے۔ 

آپ اسے ذیل کے لنک سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں