Urdu Journal 13 (2022)



’’اردو جرنل‘‘ کا شمارہ نمبر 13 پیش ہے۔ 

حسب روایت یہ شمارہ کئی اعتبار سے منفرد اور دستاویزی حیثیت کا حامل ہے۔ اول تو یہ کہ اس شمارے سے اردو جرنل یو جی سی سے منظور شدہ CARE LISTED تحقیقی جرائد کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ دوم یہ کہ اس کا ایک مخصوص حصہ اردو صحافت کی تاریخ، ارتقا اور صورت حال کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کررہا ہے جبکہ تیسری خاص بات اس میں شامل مختلف تحقیقی مضامین کی شمولیت ہے جن سے موضوعاتی رنگانگی اور ادبی تنوع کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ ہمارا ملک امسال آزادی کا امرت مہوتسو منارہا ہے۔ اس وقت ضرورت ہے کہ نہ صرف ماضی کو یاد کیا جائے بلکہ ملک کے روشن مستقبل کے لیے لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے۔ ہم اس ’’مہوتسو‘‘ میں شامل ہونے کے لیے مختلف زبانوں کے ایسے ادب کا جائزہ لے رہے ہیں جس کا تعلق تحریک آزادی سے رہا ہے۔ ہماری کوشش تھی کہ ملک کی دوسری زبانوں کا ادب بھی مطالعہ میں شامل ہو، اس کے لیے ہم نے مختلف اساتذہ سے درخواستیں بھی کیں، مگر افسوس جواب میں ایک خاموشی کے سوا کچھ ہاتھ نہ آسکا۔ 

یوجی سے منظورشدہ شعبۂ اردو پٹنہ یونیورسٹی کا تحقیقی سالانہ مجلہ ’اردو جرنل‘‘ پیش خدمت ہے۔ 


آپ اسے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔